ہندوستانی عورت نے محبت میں کر دی ساری حدیں پار

عورت ہوتی ہے وفادار،یہ کس نے ثابت کیا؟کس کی محبت ہوئی امر؟اپنے جیون ساتھی کی ٹوٹتی سانسوں کوبہال کرنے کے لئے کون گیا آخری حد تک؟

اترپردیش کے رہائشی راوی سنگھال کی کرونا کی وجہ سے  جب حالت بگڑہنے لگی تو اس کی بیوی  رینوں سنگھال نے رکشہ کرا کہ ان کو بروقت ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی۔ رستے میں ہی راوی سنگھال کی سانسیں اکھڑنا شروع ہوئی تو جہاں لوگ کرونا مریض سے دور بھاگتے ہیں وہاں ان کی بیوی نے رکشے میں ہی وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے جیون ساتھی کی ٹوٹتی سانسوں کوبہال کرنے کے لئے اور اپنے پیار کو بچانے کے لئے محبت کی ساری حدیں پار کر کے اپنے منہ سے آکسیجن دینے کی کوشش کی۔ راوی سنگھال زندگی کی بازی ہار گئے اور اپنی بیوی کی گود میں جان دے دی۔ رینوں سنگھال اپنے سہاگ کو بچا تو نہ سکی لیکن انہوں نے اپنے پیار کو امر ضرور کر لیا۔

انڈین میڈیا رپوڑٹس کے مطابق کروناکے ایس او پیز فالو نہ کر نے کی وجہ سے کروناہندوستان میں آگ کی طرح پھیل گیا اور ہلاکتوں کی تعداد  دو لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔ ہندوستان  اتنی ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں امریکہ، برازل اور میکسکو کے بعد کرونا سے متاثر ہونے والے ملکوں میں  چوتھے نمبر پر آگیا۔پورے ہندوستان میں آکسیجن سلینڈر،ہسپتالوں میں بیڈز اور ادویات ناپید ہو گئے، لوگ اپنے پیاروں کو لے کہ دربدربھٹکتے رہے  اور ان کے پیارے اپنی زندگی کی جنگ ہارتے گئے۔امریکہ اور روس کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہمسایے کی مددکے لئے پیش پیش رہا اور  پاکستان کی ایک فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈئشن نے  ہندوستان کو 50 ایمبولنسیں عطیا کر دی۔

ہمیں ہندوستان سے سبق  سیکھتے ہوئے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناچائیے۔اگر ایسا بروقت نہ کیا گیا تو  ہمیں بھی ہندوستان جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔اور  یہ بات یاد رکھنی چائیے  کہ ہم جیسا غریب  ملک ایسی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


Comments

Popular Posts