Ramzan may jaldi shadi ka wazifa-Pasand ki shadi ka wazifa-jaldi shadi k liye powerful dua



 

ااسلام علیکم دوستوں

جس دن کسی کے گھر  خدا کی رحمت نازل ہوتی ہے یعنی جس دن کسی کے گھر بیٹی پیدا ہوتی ہے اُسی دن  سے اُس  کے ماں باپ اپنی تمام خواہشات،اپنے ارمان  اپنے دل میں دفن کر کے اپنی بیٹی کے اچھے مستقبل کے لیے سوچنا  شروع  کر  دیتے ہیں۔ اپنا  پیٹ کاٹ کے ایک ایک پائی جوڑھ کے اُس کی شادی اور جہیز کا  بندوبست کرتے ہیں۔ یہ پریشانی اُس  وقت  اور بھی بڑھ جاتی ہے جب بیٹی بچپن کو چھوڑ کر جوانی میں قدم رکھ لیتی ہے۔

دوستوں! دوسری طرف جیسے ہی لڑکی جوانی میں قدم  رکھتی ہے تو اُس  کے اندر بھی جزبات ارو خواہشات  جنم  لینا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ بھی کسی نوجوان میں دلچسپی  لینا  شروع کر  دیتی ہے  اور اُس کو اپنے سر کا تاج،اپنا جیون ساتھی بنانے کے خواب  دیکھنا  شروع کر دیتی ہے۔جو کہ بلکل بھی غلط نہیں ہے بلکہ اپنا ہمسفر چننا شریعت کہ

اعتبار سے  بلکل جائز ہے۔قرآن میں اللہ تعالیٰ  فرماتے ہیں کہ

(Surah  An-Nisa, Ayat 3)فَانكِحُوۡا مَا طَابَ لَـكُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ‌‌ۚ 

جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو یا تین تین یا چار چار ان سے نکاح کرلو 

حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ 

لَمْ نَرَ لِلْمُتَحَابَّیْنِ مِثْلَ النِّکَاحِ 

 شادی سے اچھی کوئی چیز نہیں اگر دو لوگوں میں محبت ہو۔ ابن ما جہ

اس سے  پتہ چلتا ہے کہ  محبت کرنا کوئی گناہ نہیں اورشریعت بھی محبت کی اجازت دیتی ہے  اگر ارادے نیک ہوں تو۔

والدین کی یہ پریشانی  صرف لڑکیوں کے لیے ہی نہیں لڑکوں کے لیے بھی ہوتی ہے۔لڑکے جب  برسرروزگار ہو جاتے ہیں تو ان کے والدین ان کے لئے حور،پری لانے کے خواب ہی نہیں بلکہ  حور،پری  ڈھونڈہنے نکل پڑھتے ہیں۔

ہمارے معاشرے میں نوجوان لڑکے یا لڑکی کا اپنی مرضی  یا محبت کی شادی کرنا یا خواہش کا اظہار کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔

جی تو دوستوں!اگر آپ اپنے بیٹے یا  بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہیں یا اگر آپ اپنی  مرضی  کی شادی کرنا چاھتے ہیں  لیکن  گھر،خاندان والے سخت خلاف ہیں  تو آپکو  اللہ پر توکل کر کہ بلکل بھی  پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

 دوستوں جو عمل  بتانے جا رہا  ہوں  یہ عمل مہینے کی  3,5,7,15 رات میں کر سکتے ہیں۔ اگر اللہ نے آپ کو رمضان کی نعمت سے  نوازا ہے جس میں ویسے بھی  ہر عمل کا اجر 70گنا بڑھ جاتا ہے تو رمضان  کی 14,15 کی درمیانی  رات اور رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں  میں یہ عمل ضرور کریں۔

 دوستوں آپ نے بتائی ھوئی راتوں میں عشاء کی نماز کے بعد، اگر رمضان میں یہ عمل کر رہے ہیں تو لڑکے تراوی  کے بعد  2,2 کر کے 12 رکعت صلاۃ حاجت ایسے پڑہیں کہ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد  سورۃ اخلاص اور دوسری  رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۃ کوثر  پڑھیں۔ سلام کے بعد  101 بار استغفراللہ اور 100 بار  کوئی سا بھی درود شریف،اگر درودابراہیمی پڑھ لیں تو ذیادہ  بہتر ہے۔ اس  کے بعد اس پورے عمل کا ثواب  حضورﷺ کی بارگاہ میں ہدیتن پیش کر دیں  اور جتنے خلوص سے دعا مانگ مکتے ہیں مانگیں اور اللہ سے دعا کریں  کہ آپ کے بیٹے یا  بیٹی  کو  بہترین ہمسفر ملے اور اگر آپ اپنے لئے یہ عمل کر رہے ہیں تو اللہ سے دعا کریں کہ  جس سے آپ محبت    کرتے ہیں اللہ اس کوآپ کے لئے بہترین  بنا کہ آپ کے نصیب میں لکھ دے آمین

Ramzan may jaldi shadi ka wazifa-Pasand ki shadi ka wazifa-jaldi shadi k liye powerful dua

 

Comments

Popular Posts